14 فروری 2012 - 20:30

يورپ ميں مالي بحران کي وجہ سے اٹلي نے دو ہزار بيس ميں اولمپک کي ميزباني سے دستبردار ہونے کا اعلان کرديا ہے.

ابنا: روم سے يورپي ذرائع ابلاغ کي رپورٹ کے مطابق  يورو زون کے بہت سے ملکوں ميں معاشي بحران اور کفايت شعاري کي پاليسيوں کي وجہ سے اٹلي نے سن دو ہزار بيس ميں اولپپمک کھيلوں کي ميزباني کا اپنا دعوي واپس لے ليا ہے.

اٹلي کے وزير اعظم ماريو مونٹي نے منگل کے روز اس کا اعلان کرتے ہوئے زور ديا ہے کہ وہ ملک کي موجودہ معاشي صورت حال کے ذمہ دار نہيں ہيں تاہم معاشي مسائل کو حل کرنے کي پوري کوشش کريں گے -

اٹلي کے وزير اعظم نے کہا کہ موجودہ حساس معاشي صورت حال ميں اٹلي اولمپک کھيلوں کي ميزباني نہيں کر سکتا -

يورپ کي ايک بڑي معاشي طاقت سمجھا جانے والا اٹلي اس وقت ايک ہزار نو سو ارب يورو کے قرض کے ساتھ يورپ کے بڑے مقروض ملکوں ميں سے ايک ہے. .......

/169